تین سو یونٹس پالیسی اور نیا بجلی کا ریٹ – جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں (جولائی 2025)

آج کل سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ نیپرا نے محفوظ اور نان محفوظ صارفین کا نظام ختم کر دیا ہے اور اب تین سو یونٹس تک سب کا بجلی کا ریٹ ایک جیسا 33.50 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔
یہ خبر بالکل غلط ہے۔
لوگ اس طرح کی جھوٹی افواہیں صرف ویوز لینے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے چلاتے ہیں۔

⚠️ جھوٹی خبر میں کیا کہا جا رہا ہے؟

  • محفوظ اور نان محفوظ سلیبز ختم کر دیے گئے ہیں۔
  • تین سو یونٹس تک سب کا ریٹ ایک جیسا ہے۔
  • دو سو اور دو سو ایک یونٹس والے صارفین کے ریٹ ایک جیسے کر دیے گئے ہیں۔

اصل حقیقت کیا ہے؟

یہ سب دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔ محفوظ اور نان محفوظ صارفین کا سلیب نظام ابھی بھی برقرار ہے۔ نیپرا نے صرف نان محفوظ صارفین اور کچھ دیگر کیٹیگریز کے لیے ایک روپے پندرہ پیسے فی یونٹ کمی کی ہے۔ محفوظ صارفین کے سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیپرا کا اصل نیا ٹیرف (جولائی 2025)

لائف لائن

50 یونٹس تک

3.95

لائف لائن

100 یونٹس تک

7.74

Protected

100 یونٹس تک

10.54

Protected

101–200 یونٹس

13.10

Non-Protected

100 یونٹس تک

22.44

Non-Protected

1–200 یونٹس

28.91

Non-Protected

201–300 یونٹس

33.10

Non-Protected

301–400 یونٹس

37.99

Non-Protected

401–500 یونٹس

40.22

Non-Protected

501–600 یونٹس

41.62

Non-Protected

601–700 یونٹس

42.76

Non-Protected

700 یونٹس سے زیادہ

47.69

کمرشل

45.43

جنرل سروسز

43.17

انڈسٹری

33.48

بلک سپلائی

41.76

زرعی صارفین

30.75

اہم نکات یاد رکھیں

✔ محفوظ صارفین کا سلیب نظام برقرار ہے۔
✔ تین سو یونٹس تک سب کا ریٹ ایک جیسا نہیں ہے۔
✔ دو سو اور دو سو ایک یونٹس کے ریٹ الگ الگ ہیں۔
✔ غبرمحفوظ صارفین کے ریٹ میں ایک روپے پندرہ پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

⚠️ یہ جھوٹی خبریں کیوں پھیلتی ہیں؟

کچھ لوگ صرف ویوز اور لائکس لینے کے لیے غلط خبریں پھیلاتے ہیں۔
عام لوگ بغیر تصدیق کے آگے شیئر کر دیتے ہیں جس سے غلط فہمیاں بڑھتی ہیں۔
ہمیشہ معتبر ذرائع اور نیپرا کی سرکاری ویب سائٹ سے ہی معلومات حاصل کریں۔

آپ کیا کریں؟

نیپرا کی سرکاری ویب سائٹ سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
صرف معتبر خبروں پر یقین کریں۔
افواہوں کو بغیر تصدیق کے آگے مت پھیلائیں

آخری بات

یہ یاد رکھیں کہ محفوظ اور نان محفوظ صارفین کا نظام ختم نہیں ہوا۔ تین سو یونٹس تک ایک ہی ریٹ والی خبر بالکل جھوٹ ہے۔
صحیح معلومات دوسروں تک پہنچائیں، جھوٹی خبروں کو روکیں اور سچ کا ساتھ دیں۔

یہ معلومات اپنے دوستوں اور خاندان سے لازمی شیئر کریں تاکہ کوئی بھی جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو

Similar Posts

  • MEPCO New Connection

    How to Get a MEPCO New Connection – Step by Step Guide Are you planning to get a MEPCO new connection for your home, shop, or business? You’re in the right place! This guide explains everything in simple words, so you can avoid stress and save time. Whether you need a small connection for your…

  • MEPCO Meter Relocation

    MEPCO Meter Relocation – Complete Guide by an Expert Electrician If you’re planning to shift your home, shop, or factory within the same area, you might wonder how to relocate your MEPCO electricity meter safely and legally. As an Experienced Electrician working with MEPCO for several years, I often help consumers with meter relocation. Many…

  • MEPCO Green Meter

    MEPCO Green Meter – Net Metering in Pakistan Electricity prices in Pakistan are rising every month, and for many middle- and lower-income families, it’s becoming harder to manage household expenses. A major part of our salary goes to the electricity bill. But there’s a smart solution — solar energy with MEPCO’s Net Metering (Green Meter)….

  • pay Mepco bill online

    pay Mepco bill online Are you tired of visiting payment centers for Mepco bills or standing in long lines during your working hours? Do you forget to pay bills on time and miss the due date because of your busy schedule? This process not only wastes your time but also adds unnecessary stress to your…

  • MEPCO Bill Installment

    Struggling with a High Bill? Here’s How to Get a MEPCO Bill Installment Easily in 2025 Electricity bills are getting expensive day by day, and it’s not always possible to pay the full amount in one go. MEPCO understands this problem and offers an easy installment plan to help its customers. If your electricity bill…